اسرائیل نے مسجد الاقصٰی سے میٹل ڈیٹیکٹرز ہٹا دیئے ہیں.فیصلہ اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں کیاگیاجس کے بعدرات گئے مسجد الاقصیٰ کے داخلی راستوں پر لگے میٹل ڈیٹیکٹرزہٹادیئے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ سے میٹل ڈیٹیکٹر ہٹا دیئے.میٹل ڈیٹیکٹرز کی تنصیب کے بعد فلسطینوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور اس دوران اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 5 فلسطینی جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 14 جولائی کو 2 اسرائیلی پولیس گارڈز کی ہلاکت کے بعد میٹل ڈیٹیکٹرز لگائے تھے۔ اس سے پہلے ترکی نے کہا تھا کہ اسرائیل مسجد اقصی میں داخلے کی پابندی لگاکر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین کا مذاق اڑارہا ہے۔