اسلام آباد ( وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ اسلام آبادنے ناقص اورغیرمعیاری اشیاءخوردونوش کے خلاف جاری مہم مےں ایک نان سنٹر جز وی طور پر سربمہر جبکہ 45 لٹر ناقص مشروبات ضبط کر کے مالک کے خلاف پیور فوڈ آرڈی نینس کے تحت قانونی کاروائی کی ہے۔ انتظامیہ نے ناقص صفائی اور حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر33فو ڈ آوٹ لیٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں اور 21کے خلاف چالان عدالت میں پیش کئے ہیں اور غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔اعلامےہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے فوڈ آوٹ لیٹس کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت(صفحہ10بقیہ 23)
اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر پیور فوڈ آرڈی نینس کے تحت کاروائی کی ہے۔ ٹیموں نے حفظان صحت قوانین کی خلاف ورزی اور صفائی کی صورت حال ناقص ہونے پر33فوڈ آوٹ لیٹس کو نوٹس جاری کئے اور 21کے خلاف چالان عدالت میں پیش کئے ٹیموں نے ان فوڈ آ وٹ لیٹس کو وارننگ دی ہے کہ وہ صفائی کی صورت حال فوری طور پر بہتر کریں اور ورکرز کی باقاعدگی سے ویکسی نیشن کرائیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ٹیموں نے کل 261انسپکشن کی ہیں اور کھانے پینے کی اشیاءکے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے ۔ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں بیکریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ورکرز کی باقاعدگی سے ویکسی نیشن کرائیں اور کچن میں صفائی کی صورت حال بہتر کریں ورنہ ہائی جینز و سینی ٹیشن رولز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔دریں اثنا ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد نے ڈرگ آوٹ لیٹس کی 8 انسپکشن کیں اور ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ ایکٹ کی پابندی کریں ۔
چالان