کے ا لیکٹرک کوقومی تحویل میں لیا جائے

Jul 25, 2018

کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ( کے ای ایس سی) قومی ادارہ تھا۔ نجی تحویل میں اس ادارے کو دئیے جانے سے قبل کراچی میں مکینوں کوبجلی کی فراہمی کیلئے اس کی پیداوار بڑھانا تھا اور حکومتی وسائل پر روز بروز کم سے کم استفادہ کرتا تھا‘ لیکن یہ ادارہ اپنی اس بنیادی ذمہ داری سے تا حال عدم توجہی کاشکار ہے۔ کے الیکٹرک کے صارفین کوبھاری مالیت کے بل ادائیگی کیلئے پیش کئے جاتے ہیں۔بجلی کی فراہمی اور تیزرفتارمیٹرز یا پھرمیٹرز پر نام کی تبدیلی سے متعلق شکایات پر کوئی شنو ائی نہیں کی جاتی ہے۔ کے ا لیکٹرک کے عوامی رابطے کے نمبر PTCL PABX انکوائری اور یونیورسل نمبرزپر کوئی شنو ائی نہیں۔ ٹیپ سن لیجئے کہ اگر آپ کے پاس مطلوبہ فرد کا ایکسٹینشن موجود ہے تو خود ملالیں‘ اس کے بعد ٹیپ ختم اور انگیج ٹیون بجنی شروع ہوجاتی ہے یہی صورتحال یونیورسل نمبرز کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ادارے کے سی او صاحب کا نمبر پی ٹی سی ایل انکوائری 1217 سے دریافت کیا گیا تو جواب موصول ہوا کے ہمارے پاس ان کا کوئی نمبر ہی نہیں ہے۔ ہماری حکمرانوں سے استدعا ہے کہ وہ اس ادارے کی کارکردگی کو چیک کریں کہ کیا انہوں نے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے‘ کیا وہ مکمل طور پر سرکاری بجلی پر انحصارکرکے شہریوں سے بھاری بل وصول کرنے کا کام ہی کررہے ہیں۔ اس ضمن میں حکمرانوں سے درخواست ہے کہ وہ اس ادارے کو دوبارہ قومی تحویل میں لے کرقومی خدمت پر گامزن کریں۔(صغیر علی صدیقی‘ کراچی)

مزیدخبریں