کراچی (کامرس ڈیسک) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر ،یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال ، یو اے درہم کی قدر میں کمی جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 13پیسے اور قیمت فروخت میں 3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 128.43روپے سے گھٹ کر 128.30 روپے اور قیمت فروخت128.53روپے سے گھٹ کر128.50روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 130.30 روپے سے گھٹ کر 129.50 روپے اورقیمت فروخت 130.80 روپے سے گھٹ کر130.00روپے ہوگئی۔ منگل کویورو کی قدر میں2.00روپے اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں 1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید 150.00 روپے سے گھٹ کر148.00روپے اور قیمت فروخت152.50 روپے سے گھٹ کر 150.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید168.50روپے سے گھٹ کر 167.50روپے اور قیمت فروخت 171.00روپے سے گھٹ کر 169.50 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں 35 پیسے اور قیمت فروخت میں 45پیسے اور یواے ای درہم کی خرید میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا۔
جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید34.10روپے سے گھٹ کر34.10روپے اورقیمت فروخت34.60روپے سے گھٹ کر 34.15 روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید34.90روپے سے گھٹ کر 34.80روپے جبکہ قیمت فروخت 35.30 روپے پر مستحکم رہی ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید33.40روپے سے بڑھ کر33.45روپے۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خرید18.90روپے اور قیمت فروخت19.90روپے مستحکم رہی۔
روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر ،یورو کی قدر میں کمی
Jul 25, 2018