کراچی بندرگاہ کا کارگو ہینڈلنگ میں نیا ریکارڈ قائم

Jul 25, 2018

کراچی( کامرس ڈیسک)مالی سال 2017-18 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ آپریشن سے درآمدات و برآمدات کی مد میںاپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔موجودہ مالی سال کے اختتام پر بندرگاہ پر 54.685 ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا جو کہ پچھلے مالی سال52.493 ملین ٹن تھا۔اس طرح 4.18% اضافہ سے کراچی پورٹ ٹرسٹ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اسی طرح 6.79%اضافہ کے ساتھ 2.252 ملین (TEUs) کنٹینرز کی ہینڈلنگ ہوئی جو کہ پچھلے مالی سال2.109 ملین(TEUs) کنٹینرز رہی تھی۔بریک اپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی پورٹ پر39.155ملین ٹن dry cargo کی درآمد و برآمد ہوئی جو کہ ایک خاطر خواہ اضافہ ہے کارگو ہینڈلنگ کی مد میں، جبکہ پچھلے سال37.173 ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا تھا۔ مالی سال2017-18 کے اختتام پر یہ اضافہ 5.33% فیصد رہا ہے۔ بریک اپ کے مطابق مالی سال 2017-18 میں1.37% اضافہ کے ساتھ15.530 ملین ٹن درآمدی و برآمدی مائع بلک کارگو کی ریکارڈ ہینڈلنگ ہوئی ہے۔ جب کہ مالی سال 2016-17 میں یہی کارگو 15.320 ملین ٹن ہینڈ ل کیا گیا تھا۔آپریشن ڈویزن کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے، چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ رئیر ایڈمرل جمیل اخترT.Bt HI (M) نے 10 سالہ پورٹ امپروومنٹ منصوبے کو پورٹ کی تر قی کا اصل ہدف قرار دیا اورانہی سطور پر Port Expention کرنے پر زور دیا۔

مزیدخبریں