عوام بلاخوف خطر ووٹ دینے گھروں سے باہر نکلیں‘ اسد نقوی

کراچی (نیوزرپورٹر) 25جولائی عوام کی جیت کا دن ہوگا باشعور پاکستانی وطن عزیز کا مستقبل بدلنے کے لئے گھروں سے ضرور باہر نکلیں ۔ میڈیا نے الیکشن اور ووٹ کی طاقت سے آگاہی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے کیا انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ جمہوری عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے عوام کے سیاسی شعور میں اضافہ ہوا ہے ملک دشمن قوتوں نے الیکشن عمل کو ثبوتاژ کرنے کی بہت کوشش کی ہے اس مرتبہ کے الیکشن میں کچھ انتہائی تکلیف دہ واقعات پیش آئے پاکستان قوم بہت حوصلہ منداور باشعور ہے جس نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا ۔عوام بلاخوف خطر ووٹ کرنے گھروں سے باہر نکلے صبر اور رواداری کا دامن ہاتھ سے جانے نادے انشااللہ عوام کی جیت ہو گی پاکستان کی جیت ہوگی ایم ڈبلیو ایم پاکستان بہترین افراد کو بطور امیدوار لائی ہے جنہوں نے اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی ہیں اب عوام پر ہے کہ وہ دیانت دار اور صاف قیادت کوووٹ کرئے ۔سوچ سمجھ کر علاقے زبان مذہب سے بلاتر ہو کر ووٹ کریں نتائج جو بھی آئیںہم اسے ملکی مفاد میں کھلے دل سے قبول کریں گیامیڈیا اور بہت سے غیر سرکاری اداروں نے عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے لئے اچھی کوششیں کی ہیں ان کا یہ عمل لائق تحسین ہے انشااللہ پاکستانی عوام بھر پور انداز میں الیکشن عمل میں حصہ لے گی ۔

ای پیپر دی نیشن