لاہور(وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے قاتل مجرم عمران کی رحم کی اپیل پر جلد فیصلہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے صدر مملکت کے پرنسپل سیکرٹری کو حاجی امین کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان نے زینب کے والد حاجی امین کی درخواست نمٹا دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجرم عمران نے صدر مملکت سے رحم کی اپیل کر رکھی ہے۔مجرم کی رحم کی اپیل کا فیصلہ نہ ہونے سے مجرم کی سزا پر عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔فاضل عدالت رحم کی اپیل پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے۔
زینب قتل کیس
زینب قتل کیس، چیف جسٹس نے جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی
Jul 25, 2018