متعدد شکایات پر ڈی آر او قلعہ عبداللہ بلوچستان اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر بھکر سہیل انور تبدیل

Jul 25, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن پاکستان نے متعدد شکایات اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) قلعہ عبداللہ بلوچستان محمد انور کو تبدیل کردیا۔ انتخابات سے صرف ایک روز قبل الیکشن کمشن کی طرف سے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ عبداللہ سید محمد ہارون کو ڈی آر او قلعہ عبداللہ تعینات کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ محمد انور ڈی آر او کے ساتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی تھے۔ الیکشن کمشن کی طرف سے سابق ڈی آر او کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی بھی منظوری دی۔ دوسری طرف الیکشن کمشن نے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر این اے 97 بھکر سہیل انور کو بھی تبدیل کر دیا ہے اور ان کی جگہ چیف افسر آصف جاوید کو اے آر او تعینات کر دیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق سابق اے آر او کے خلاف شکایات تھیں کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ادارے نے سابق اے آر او کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کرنے کی منظوری دی۔

مزیدخبریں