لاہور (اپنے نامہ نگار سے + صباح نیوز) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہزاروں خواجہ سرا ووٹ کاسٹ کریں گے۔الیکشن کمشن نے پہلی بار خواجہ سراوں کو الیکشن آبزرور کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔خواجہ سراوں کے ایکریڈیشن کارڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور کی طرف سے جاری کیے گئے جس پر خواجہ سرا بھی خوشی سے سرشار ہیں۔سیشن جج لاہور نے خواجہ سرا سوسائٹی کے 25 کارکنوں کو الیکشن آبزرور کے کارڈ جاری کیے۔ خواجہ سرا سونیا ناز کا کہنا ہے کہ ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دیں گے۔ کسی نے دھاندلی کی تو اسے ٹھمکے لگا کر پولنگ سٹیشن سے باہر پھینک دیں گے۔