نواز شریف کے سوا 5 سابق وزرائے اعظم الیکشن میں امیدوار

اسلام آباد (جاوید صدیق) سابق وزیراعظم نواز شریف کے سوا ماضی میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے سابق وزرائے اعظم انتخابات لڑ رہے ہیں یا انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف اپنے آبائی حلقوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ میر ظفر اﷲ خان جمالی اور سابق نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو اور شاہد خاقان عباسی بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری بھی کل ہونیوالے انتخاب میں متحرک ہیں اور جنوبی پنجاب میں قائم ہونے والے محاذ میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین بھی ان انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت کر رہے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری بھی قومی اسمبلی کے انتخاب میں نواب شاہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ نواز شریف وہ واحد سابق وزیراعظم ہیں جو کل کے انتخاب کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل ہو چکے ہیں اور وہ ان دنوں احتساب عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کاٹ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...