لاہور (نیوز ڈیسک) راجن پور کے کچے کے علاقے سے ’چھوٹو گینگ‘ کی گرفتاری کے بعد پہلی بار عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو کی گرفتاری کے بعد پہلی بار روجھان، دریائے سندھ کے کچے میں 10پولنگ سٹیشنز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ پاک فوج اور پنجاب پولیس کے جوان الیکشن عملے اور انتخابی سامان لے کر گورنمنٹ پرائمری سکول بستی مراد پہنچ گئے۔