انتخابات سے قبل تحریک انصاف کیلئے خاص ماحول بنایا گیا: امریکی تھنک ٹینک کونسل

اسلام آباد/ واشنگٹن (آئی این پی) معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں لیکن عوام میں موجود تاثر 3 تحفظات جن میں ’’لیگی کارکنان کی ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریوں، انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کیلئے خاص قسم کا ماحول اور میڈیا پر عائد سنسرشپ کی خبریں، ایسے امیدوارجن پر مبینہ طور پر دہشت گردی کے الزامات عائد تھے کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی‘‘ شامل ہیں۔ ایسے حالات کے تناظر میں عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں کہ انتخابات میں نتائج پر کسی بھی قسم کا جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مسلسل دوسری جمہوری حکومت سے پر امن طور پر اقتدار تیسری جمہوری حکومت کو منتقل ہو گا، انتخابات کا میدان سج چکا ہے تاہم عوام میں نتائج کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے ہیں۔ انتخابات سے قبل تحریک انصاف کیلئے ایک خاص قسم کا ماحول بنایا گیا، پاکستان میں میڈیا پر عائد سنسرشپ کی خبروں نے بھی عوام میں بڑے پیمانے پر تحفظات پیدا کئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسے حالات کے تناظر میں عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں کہ انتخابات میں نتائج پر کسی بھی قسم کا جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...