نواز شریف پر ڈیل کا الزام شرمناک، انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے: مریم اورنگزیب

Jul 25, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف کے خلاف میڈیا کا ایک مخصوص حصہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلا کر انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہا ہے جس نے بیماری کی حالت میں ہسپتال جانے سے انکار کیا اس پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے، الیکشن کمشن انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد کسی جماعت کے پارٹی قائد کے خلاف منفی مہم کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔ مسلم لیگ (ن) ڈیل سمیت تمام منفی خبروں کو مسترد کرتی ہے، نواز شریف کی ڈیل کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد مسلم لیگ (ن) کے ووٹرز کو پریشان کرنا ہے، نواز شریف عوام کے ووٹ کی عزت کی خاطر ایک متنازعہ فیصلے کے باوجود اڈیالہ جیل میں ہیں، 25 جولائی کو تمام منفی پروپیگنڈا دم توڑ جائے گا اور ووٹ کو عزت دو کا تاریخی فیصلہ آئے گا۔

مزیدخبریں