جسٹس ثاقب نثار، شہباز شریف لاہور، عمران اسلام آباد، بلاول نوڈیرو، زرداری نوابشاہ میں ووٹ ڈالیں گے

Jul 25, 2018

لاہور، اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ آن لائن) ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور چیف جسٹس آف پاکستان آج الیکشن کے روز ملک کے مختلف حصوں میں ووٹ کاسٹ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف اپنا ووٹ لاہور میں ڈالیں گے۔ عمران خان اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو، آصف علی زرداری نوابشاہ، مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان، اسفند یار ولی خان چارسدہ، سردار ایاز صادق لاہور، صادق سنجرانی کوئٹہ، سید مراد علی شاہ حیدر آباد، خالد مقبول صدیقی حیدر آباد، علامہ خادم رضوی لاہور، ثروت قادری کراچی میں ووٹ ڈالیں گے۔ میاں نواز شریف، مریم نواز شریف، کیپٹن (ر) محمد صفدر، حنیف عباسی، انجینئر قمر السلام جیل قواعد کے مطابق ووٹ ڈال سکیں گے۔ عمران خان اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سراج الحق لوئیر دیر، حافظ سعید لاہور، مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک، پیر اعجاز ہاشمی مریدکے، صاحبزادہ حامد رضا فیصل آباد، ساجد نقوی راولپنڈی، ڈاکٹر اشرف جلالی لاہور میں حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی اور شاہ محمود قریشی ملتان، پرویز اشرف گوجر خان چوہدری نثار راولپنڈی ، شاہد خاقان مری، پرویز الہی اور شجاعت حسین گجرات اور جاوید ہاشمی ملتان ، شیخ رشید اور چوہدری نثار راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

مزیدخبریں