چیئر مین ڈائیاگ فیصل مسعود کی سربرا ہی میںڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا اجلاس

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کی میٹنگ چیئر مین ڈائیاگ پروفیسر فیصل مسعود کی سربرا ہی میں ہوئی۔ میٹنگ میں سیکریٹری ڈائیاگ پروفیسر محمد علی، ایسوسیٹ سیکر یٹری ڈاکٹر صومیہ اقتدار، اسسٹنٹ سیکر یٹری ڈاکٹرمحمد شہزاد حفیظ، پرو فیسر آغا شبیر، ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سعید، آئی پی ایچ، پی آئی ٹی بی اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے فوکل پرسنسز نے شرکت کی۔میٹنگ میں صوبے بھرکی ڈینگی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا اس بات پر تمام شرکاء نے اتفاق کیا کہ عوام اور متعلقہ محکمہ جات کی طرف سے اگر بروقت احتیاطی تدابیر اختیا رنہ کی گئیں تو آنے والے اگلے چند ہفتوں میں ڈینگی امراض کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہو سکتے ہیں۔میٹنگ میں زور دیا گیا کہ عوام ،حکومت کی طرف سے مفادعامہ میں جاری کی گئی ھدایات پر سختی سے عمل کریں اور ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...