شیخوپورہ: پیپلزپارٹی خواتین ونگ کا اجلاس ، پولنگ ایجنٹوں کی فہرست تیار

Jul 25, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 140 سید ندیم عباس کاظمی کے ڈیرہ پر لقہ پی پی 140 میں پیپلزپارٹی خواتین ونگ کا اجلاس ضلعی صدر میمونہ مشتاق اعوان کی صدارت میں ہوا جس کی مہمان خصوصی بیگم سید ندیم عباس کاظمی تھی اجلاس میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین پولنگ ایجنٹوں کی حتمی فہرست تیار کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ خواتین پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر ہر قسم کی دھاندلی کو روکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ندیم عباس کاظمی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا انتھک کردارادا کیا ہے آج خواتین کو چاہیے کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اوربینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے کمر بستہ ہوکر کام کریں یہ وقت گھر بیٹھ کر نتائج سننے کا نہیں بلکہ میدان عمل میں آکر اپنا کرداراداکرنیکی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں