شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)عوامی تحریک کے ضلعی رہنما محمد عرفان مشتاق نے ڈی آئی خان میں خود کش دھماکہ کی مذمت کی،خودکش دھماکہ میں اکرام اللہ گنڈا پور سمیت دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ یہ چوتھا دھماکہ ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں جیلوں میں بند’’مجرم پارٹی‘‘ فوج کو کمزور اور عدلیہ کو تقسیم کرنے کے لیے لوٹ مار کا پیسہ پانی کی طرح بہارہی ہے، ایک جج کی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ اپنے ہی ادارے پر الزام تراشی سنگین معاملہ ہے، تنقید سے دشمن ملک کے بیانیے کو تقویت دی گئی،الزام تراشی کی ٹائمنگ بتاتی ہے کہ مجرموں کو ہر طرف سے فائدہ پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے۔
مجرم پارٹی اداروں کو کمزور،تقسیم کرنے کیلئے لوٹ مار کا پیسہ پانی کی طرح بہارہی ہے: عرفان مشتاق
Jul 25, 2018