این اے 117: برجیس طاہر، طارق باجوہ اور بلال ورک میںزبردست مقابلہ متوقع

Jul 25, 2018

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) آج ہونے والے انتخابات میںقومی اسمبلی کے حلقہ 117ننکانہ ون میں 3لاکھ 96 ہزار 839ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،جن میں 2لاکھ 24ہزار116 مرد اور ایک لاکھ72ہزار723 خواتین شامل ہیں،انتخابی عمل کیلئے 323پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،895پولنگ بوتھ بنائے گئے،جن 501 مرد اور 394خواتین کیلئے ہونگے، 323پریزائیڈنگ آفیسر،1790اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر اور 895 پولنگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں،اس حلقہ میں11 امیدوار ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے چوہدری برجیس طاہر،آزاد امیدوار چوہدری طارق محمود باجوہ اور پی ٹی آئی کے چوہدری بلال ورک میں کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے،صوبائی حلقہ 131 کے انتخابات میں 2لاکھ8ہزار64ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،انتخابی عمل کیلئے 167پولنگ اسٹیشن قائم کر دئیے گئے،جن میں 118مردوں اور49خواتین کیلئے ہوں گے،430پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،167پریذائیڈنگ آفیسر،860اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسراور430پولنگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں،پی پی131 میں 13 امیدوارمیدان میں ہیں مگر الیکشن میں مسلم لیگ ن کے میاں اعجاز حسین بھٹی،تحریک انساف کے چوہدری طارق سعید گھمن، آزاد امیدوار مسز طارق محمود باجوہ اورتحریک لبیک کے رانا جماعت علی معصومی کے مابین کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے،صوبائی حلقہ پی پی132شاہ کوٹ واربرٹن میں 1لاکھ93ہزار39ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،پی پی132میں 10سیاسی جماعتوں کے 10امیدوار میدان میں ہیں،پی پی 132میں مسلم لیگ ن کے حاجی رانا محمد ارشد،پی ٹی آئی کے میاں محمد عاطف کے مابین سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے،ان حلقوں میں کامیابی کن کا مقدر بنے گی۔

مزیدخبریں