مسلم لیگ ن ملک بھر میں کلین سویپ کریگی: آصف عاشق

Jul 25, 2018

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے سینئر ورکر ملک آصف عاشق نے مسلم لیگ ن کے سینئر بزرگ رہنما محمد ایوب چودھری کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ ن پورے ملک میں کلین سویپ کریگی اور مخالفین کو شرمناک شکست سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمارے قائدی نے قوم کی فلاح و بہبود کے لئے میگا پروجیکٹ موٹر وے، میٹرو بس، ورنج لائن ٹرین، سی پیک منصوبے اور اس کے علاوہ مغلپورہ میں پاکستان کا سب سے بڑا بیجنگ انڈر پاس تعمیر کروایا ہے۔ مخالفین عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور ان کا باس پیسوں کے زور پر خریدنے پر لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین جو مرضی کر لیں مسلم لیگ ن آج پورے ملک میں فتح کے جھنڈے گاڑے گی۔ قوم ہمیشہ مسلم لیگ دور کو سنہری حروف میں لکھے گی۔

مزیدخبریں