نواز شریف کیساتھ اڈالہ جیل میںہونے والا ظلم قابل مذمت ہے: شیخ مظہر شفیع

Jul 25, 2018

لاہور (پ ر) سابق وزیراعظم نواز شریف عوام پاکستان کے لئے اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ عام قیدیوں والا سلوک کیا جا رہا ہے اور سہولیات نہیں دی جا رہیں۔ نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری، نگران وزیر داخلہ شوکت جاوید کی ہدایات کے مطابق ان کو مطلوبہ علاج اور سہولت مہیا نہیں کی جا رہی جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں کسی بھی جمہوری معاشرے میں اس طرح کا سلوک نہیں کیا جاتا۔ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حنیف عباسی کے فیصلے کے وقت کی بھی پرزور مذمت کرتے ہیں گذشتہ سات سال سے لگے ہوئے کیس کا عین الیکشن سے 4 دن پہلے رات کے 12 بجے فیصلہ جاری کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس میں چیئرمین شیخ مظہر شفیع کے ساتھ حافظ محمد اسحاق ملک سینئر وائس چیئرمین محمد یامین صدیقی جنرل سیکرٹر، شیخ زین فنانس سیکرٹری اور راجہ ذوالقرنین، پروفیسر قاری سعید الرحمان، ڈاکٹر عزیز الرحمان، ڈاکٹر احس خواجہ اور سلیم رضا نے کیا۔

مزیدخبریں