ووٹ بہت اہم، ہر پاکستانی قومی فریضہ نبھائے: آمنہ مریم

لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آج ہر پاکستانی اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے۔ ووٹ کی بہت اہمیت ہے۔ تقدی بدلنے کے لئے مخلص، دیانتدار اور ملک و قوم سے محبت کرنے والی قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا۔ پاکستان کا قیام بھی جمہوری طریقے سے عمل میں آیا تھا اسی طرز پر مل میں استحکام آئیگا اور ترقی ہو گی۔ آج کا الیکشن پاکستان کے لئے بہت اہم ہے دو مرتبہ جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی کے بعد عوام میں شعور آگیا ہے عوام پرامن اور شفاف انتخابات کے ذریعے مثبت تبدیلی چاہتے ہیں۔ جمہوریت کے استحکام میں ہی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ ووٹ کی مثال بارش کے اس قطرے جیسی ہے جو سیپ کے منہ میں جائے و موتی سانپ کے منہ میں زہر بن جاتا ہے۔ جمہوریت کے استحکام سے جدید دنیا نے ترقی حاصل کی ہے آج عوام پاکست کے حق میں فیصلہ دینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...