لاہور (پ ر) آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 160 ملک ممتاز اعوان نے کہا کہ کامیاب ہو کر علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں پینے کا صاف پانی ہے نہ سڑکیں، سیوریج کا بھی برا حال ہے۔ لوگوں کے اصل مسائل فوری حل کراؤں گا۔ انہوں نے کہا عوام کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔