فیروز والا (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر اور این اے 120 کے امیدوار رانا تنویر حسین پی پی 139 کے امیدوار میاں جلیل احمد شرقپوری اپنا پنا ووٹ شرقپور کے پولنگ سٹیشن پر کاسٹ کریں گے۔ این اے 119 کے امیدوار رانا افضال حسین مریدکے، پی پی 137 کے امیدوار پیر محمد اشرف رسول امامیہ کالونی میں ووٹ ڈالیں گے۔