لاہور (پ ر) ختم نبوت الائنس کے وائس چیئرمین پیر عبدالخالق بھرچونڈی شریف، ختم نبوت الائنس کے چیئرمین سجادہ نشین علی پور سیداں پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، سجادہ نشین پیر مستان شاہ پشاور اور پیر سید عنایت شاہ نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو الیکشن میں مسترد کر دیا جائے۔ پاکستان میں نظام مصطفٰیؐ کے نفاذ اور دینی قیادت ہی پاکستان کو حقیقی اسلامی و فلاح ریاست بنا سکتی ہے، ایسی نیک، دینی اور صالح قیادت ہی ملک سے کرپشن کا خاتمہ، اسلام کا حقیقی عادلانہ و نصفانہ نظام کا نفاذ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اسے اسلام کا مضبوط قلعہ بنا سکی ہے۔ جہاں کرپشن، بیروزگاری، لاقانونیت، اقربا پروری اور مہنگائی جیسی سنگین مسائل کا خاتمہ ہو جائیگا۔ عوام الناس آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو دوبارہ آزمانے کی بجائے دینی قیادت کو موقع دیں جو نہ صرف صادق و امین اور کرپشن سے مبرا ہیں۔
ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو الیکشن میں مسترد کر دیا جائیگا: پیر عبدالخالق
Jul 25, 2018