قصور+نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں بچے ،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے نواحی علاقہ ھندال کے قریب کوٹ مہتاب سنگھ کے مشتاق احمد کی بیوی حنیفاں بی بی سٹر ک کراس کر رہی تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ نے کچل دیا اور مو قع پر جاں بحق ہو گئی ۔جبکہنیو کالاخطائی لاہور روڈ پر گول پنڈ کے قریب سات سالہ بچہ سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتا ر مسافر بس نے کچلا دیا موقع پر ہی دم تو ڑ گیا۔ جبکہ بابکوال کے قریب موٹر سائیکل گرنے سے جاوید نامی شخص جان کی با زی ہا ر گیا۔
قصور،نارنگ منڈی:ٹریفک حادثات میں بچے ،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق
Jul 25, 2018