راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) شیخ رشید کی انتخابی مہم کا آخری جلسہ ڈیڈ لائن کراس کرگیا۔ دعا کرنے کیلئے کہا تو مولانا نے لمبی تمہید باندھ دی۔ اسی دوران انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے پر شیخ رشید پریشان ہوگئے۔ شیخ رشید پریشانی میں مولانا کو دعا کے دوران لقمہ دیتے رہے کہ ’’تقریر نہ کرو دعا کرائو‘‘ شیخ رشید کی بے چینی بڑھتی رہی، بار بار گھڑی دیکھتے رہے، شیخ رشید کہتے رہے سر تقریر نہیں ٹائم بہت تھوڑا، سر جی پیر صاحب، دعا کرو بس۔