لاہور (نیوز ڈیسک)11 ویں عام انتخابات پہلی بار ماضی کے مقابلے زیادہ امیدوار میدان اتریں گے، وہیں اس بار سب سے زیادہ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ شوبز انڈسٹری سے بھی کئی جانے پہچانے چہرے انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے۔ عام انتخابات سے 2 ماہ قبل ہی نئی سیاسی جماعت ‘برابری پارٹی پاکستان‘ (بی پی پی) تشکیل دینے گلوکار جواد احمد پہلی بار انتخابات لڑ رہے ہیں۔ جواد احمد صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 اور صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 131 اور این اے 132 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ بلاول، عمران اور شہبازشریف کے مدمقابل انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ معروف اداکار ایوب کھوسو کراچی سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 101 گلستان جوہر سے میدان میں اترے ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ ان کے خلاف آزاد اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 19 امیدوار میدان میں اتریں گے، جن میں سے 2 خواتین پروین بشریٰ اور فضہ ذیشان بھی ہیں۔ معروف گلوکار ابرارالحق اس سے قبل بھی انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں، تاہم انہیں ماضی میں شکست ہوئی۔ ابرار الحق اس بار بھی تحریک انصاف کی سیٹ سے نارووال سے این اے 78 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ابرارالحق جس حلقے سے لڑ رہے ہیں وہاں سے مجموعی طور پر 12 امیدوار میدان میں اتریں گے۔ ابرارالحق کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال، تحریک لبیک پاکستان کے محمود خان اور دیگر آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہوگا۔ ساجد حسین بھی کراچی سے این اے 256 سے پیپلز پارٹی کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ ساجد حسین جس حلقے سے میدان میں اتریں گے، وہاں سے مجموعی طور پر 16 امیدوار میدان میں اتریں گے۔ نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی والدہ اور اداکارہ گل رعنا بھی کراچی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 94 کورنگی سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔ گل رعنا بھی پیپلز پارٹی کی سیٹ پر ہی انتخاب لڑ رہے ہیں، انہوں نے بھی رواں برس ہی پارٹی کے کلچرل ونگ میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے بعد انہیں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔ معروف ماڈل عباس جعفری بھی اس بار پہلی مرتبہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔ عباس جعفری کراچی کے حلقے پی ایس 125 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔
جواد احمد، ایوب کھوسو، ابرار الحق، ساجد حسن سمیت کئی گلوکار، اداکار انتخابی میدان میں
Jul 25, 2018