ماڈل ٹائون میں قتل عام کرنیوالے ووٹ کے نہیں، پھانسی کے حقدارہیں: خرم نواز گنڈا پور

Jul 25, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے امیدوار ووٹ کے حق دار نہیں ہیں،ان درندوں کو جب بھی موقع ملے گا یہ اپنے مفادات کیلئے بے گناہ انسانی خون بہائیں گے۔ماڈل ٹائون میں قتل عام نواز شریف اور شہباز شریف نے کروایا۔وہ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے ۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے منصوبہ ساز نواز شریف،شہباز شریف،رانا ثناء اللہ اور انکے حواری ہیں۔آج محب وطن پاکستانی ووٹ ڈالتے وقت قاتلوں اور لٹیروں کے چہروں کو سامنے رکھیں۔ عوامی تحریک کی جدوجہد قاتلوں اور لٹیروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہے ۔اپنے ہی شہریوں کو قتل کرنیوالے ووٹ نہیں پھانسی کے حقدار ہیں۔ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق شہباز حکومت سانحہ ماڈل ٹائون کی ذمہ دار ہے تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال،جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون شریف برادران کی درندگی اور بربریت کا بد ترین واقعہ ہے۔

مزیدخبریں