لاس اینجلس(آئی این پی)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف شریک حیات کو عزت دینا اور اس کی قدر کرنے میں ہے۔ گزشتہ روز امریکی ٹی وی پر اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ان کی مائیکل ڈ گلس سے شادی کو 18سال کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں ان کا رشتہ خوشگوار جارہا ہے ۔ان کی کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ وہ اپنے شریک حیات کو عزت اور قدر دیتی ہیں اورطنزو مزاح کا عنوان بھی ان کے رشتے میں شامل ہے جو ان کے رشتے کو مزید خوبصورت بنا دیتاہے علاوہ ازیں ان کے ڈ گلس کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے دونوں ایک دوسرے کی اختلاف رائے کا بھی احترام کرتے ہیں ۔
کامیاب زندگی کا راز شریک حیات کو عزت دینا اور اس کی قدر کرنا ہے‘کیتھرین زیٹا جونز نے راز بتا دیا
Jul 25, 2018