ملتان(نیوزرپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس ملتان کے ان لینڈ ریو نیوافسر کنور عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 31 جولائی کی رات ختم ہورہی ہے جس کے بعد غیر ظاہر شدہ اثاہ جات پر مختلف صورت میں 35 فیصد تک ٹیکس لاگو ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیسن مارکیٹ میں ہول سیل کیمسٹ کو نسل ملتان کے عہدیداروں اور ممبران سے آگاہی سیمینار میں خطاب سے کیااس موقع پر انہوں نے کہاکہ غیر ظاہر شدہ اثاہ جات جن میں کیش کے علاوہ گاڑیاں،پرائز بانڈز ، پراپرٹی ، بزنس کیپٹل اور جیولری شامل ہیں کو ظاہر کرنے پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی اس موقع پر سوال جواب کرتے ہوئے ہوئے کیمسٹ کونسل کے عہدیداروں نے کہا کہ الیکشن کے بعد ستمبر تک اس سکیم کی مدت بڑھائی جائے اس سے حکومت کو مزید ریونیو بھی حاصل ہوگا اور نئے ٹیکس گزار بھی سامنے آئیں گے۔