راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مسلسل 8بار ناقابل شکست چوہدری نثار علی خان25 جولائی کا معرکہ بھی سر کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار سماجی و سیاسی رہنما چوہدری بلال لالی نے ووکرز کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا چوہدری نثار علی خان انشاء اللہ 9 ویں بار بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر پارلیمنٹ کا حصہ ہوں گے اور نئی تاریخ رقم کریں گے،خطہ پوٹھوہار میں تمام میگا پراجیکٹس کا کریڈٹ چوہدری نثار علی خان کو حا صل ہے،ان کی شخصیت کرپشن سے پاک ہے ۔وہ وطن سے محبت کرنیوالے انسان ہیںملک میں دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا، صحت کے شعبے میںان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں راوت ہسپتال زیر تعمیر ہے اور واہ جنرل ہسپتال بنا یا جس سے علاقے کی عوام مستفید ہو رہی ہے، چوہدری نثار علی خان ناقابل شکست امیدوار ہیںاور ناقابل شکست ہی رہیں گے ، عوام 25 جولائی کو جیپ کے نشان پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ عوام کے دلوں سے چوہدری نثار علی خان کی محبت کوئی نہیں نکال سکتا ہے۔