اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایس ای سی پی کے موثر اقدامات کے نتیجے میں کمپنیز ایکٹ (قانونی مشیروں کا تقرر) مجریہ 1974کے تعمیل(کمپلائنس) کی شرح پچاسی فیصدتک پہنچ گئی ہے۔اگرچہ یہ قانون 1974 میں بنا لیکن ا س کا نفاذ کچھ مسائل کا شکار تھا۔2017 میں اس قانون میں ترمیم کرکے ایس ای سی پی کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا۔ اس قانون کے تحت پچھتر لاکھ روپے سے زائد اد ا شدہ سرمایہ رکھنے والی کمپنیوں کے لئے قانون مشیر رکھنالازمی ہے۔ ایس ای سی پی چیئرمین شوکت حسین نے اس قانون کے نفاذ میں خصوصی دلچسپی لی اور تما م متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی نرمی کا مظاہر ہ نہ کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے ایس ای سی پی نے مختلف اداروں کے سا تھ مل کر آگہی پیدا کرنے کے لئے مہم چلائی اور تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی۔ ان اقدامات کے نتیجے میں تعمیل کی شرح پچاسی فی صد تک پہنچ گئی ہے۔2017 میں یہ شرح تریسٹھ فی صد تھی۔
قانونی مشیروں کا تقرر:تعمیل کی شرح پچاسی فیصد ہو گئی
Jul 25, 2018