راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عام انتخابات کی وجہ سے آج شہر کے تمام بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی تاکہ تاجر اور ورکرز بھر پورطریقہ سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیںاس بات کا اعلان مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈکے ترجمان نوید کنول نے کیاانہوں نے کہا کہ تاجر اپنے ووٹ کا استعمال وطن عزیز کے بہترین مفاد میں کریں گے، تاکہ ملک کے حالات بہتر ہوسکیںانتظامیہ پرامن اورمنصفانہ پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔