راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی عمل کے دوران نفری بڑہانے کی ہدایات جاری کردیں اور حکم دیا کہ پولنگ کے بعد کسی امیدوار کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے سی پی او اور آر پی او اپنے اپنے زیر کنٹرول شہروں میں گشت جاری رکھوائیں گے محنت کرنے والے افسروں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی میں کسر بھی اٹھا نہ رکھی جائے ۔