گرامر پبلک سکول کا سو فیصد نتیجہ،زویہ رضوان ،فاطمہ شہزاد،شہزین فاطمہ کی پوزیشنیں

راولپنڈی(نیوزرپورٹر ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی گرامر پبلک سکول سید پور روڑ سٹیلائٹ ٹاؤن کا نتیجہ سو فیصد رہا۔ سائنس گروپ سے زویہ رضوان نے1068نمبر حاصل کر کے سکول میںپہلی پوزیشن اور فاطمہ شہزادنے1053نمبر حاصل کر کے دوئم پوزیشن اور شہزین فاطمہ نے1047نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مجموعی طور پر52طالبات نے A+،13طالبات نےA گریڈمیں کامیابی حاصل کی۔ بوائز برانچ میںندیم احمدنے 1053نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن ،ولدین خان نے 1052نمبر لے کر دوسری پوزیشن اورمحمد شاہ زیب نے 1049نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ39طلباء نے A+اور17طلبا ء نے Aگریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ جنرل گروپ ماہ نور نے971نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی پوزیشن ، اقصیٰ شہزاد نے 957نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ مشال فاطمہ نے 931نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سکول کے ایڈمنسٹریٹر شمیم حیدر سید نے اس شاندار کامیابی پر طلباء طالبات ،تمام اساتذہ اور والدین کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ گرامر پبلک سکول ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی اپنی اس شاندار روایت کو برقرار رکھے گا۔ انہوںنے کہا کہ گرامر پبلک سکول کا یہ اعزاز رہا ہے کہ کسی بھی طالبعلم کا داخلہ نہیں روکاگیا بلکہ تمام طلبہ و طالبات کے ساتھ یکساں محنت کی گئی اور سو فیصد طلبہ و طالبات نے ریگولر امیدوار کے طور پر امتحان دیا۔ شمیم حیدر سید نے کہا کہ سالانہ تقریب ِتقسیم انعامات کے موقع پر A+حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو سید ابو محمد رضوی گولڈ میڈل اور نقد انعامات دئیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن