ججز کی الیکشن ڈیوٹیاں، عدالتی امور سرانجام نہیں دیے جا سکے، مقدمات بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخوں تک ملتوی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ضلع کچہری کی ماتحت عدالتوں کے ججز کی الیکشن 2018کے دوران بطور ریٹرنگ آفیسر تعیناتی کے بعد گزشتہ روز بھی عدالتی امور سرانجام نہیں دیے جا سکے اور عدالتوں میں زیر سماعت تمام مقدمات بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دیے گئے ۔ گزشتہ روز الیکشن کے لیے سامان کی ترسیل کے دوران ضلع کچہری میں عوام کے داخلے پر جزوی پابندی تھی جبکہ وکلاء اور عدالتی اہلکاروں کی گاڑیوں کے جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد تھی اور وکلاء اور عدالتی اہلکاروں کو بھی چیکنگ کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں تھی جس کی وجہ سے معمول کے مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔

ای پیپر دی نیشن