لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 8 افسروں کے تقرر و تبادلے اور رخصت دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نوید حیدر شیرازی کو تبدیل کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر افسروں میں سے امجد شعیب خان ترین کو سیکرٹری بورڈ آف ریونیو رضوانہ عروج بھٹی کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور محمد عثمان خالد کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وردہ مشہور شورش کو تبدیل کرکے او ایس ڈی بنا دیا ہے وہ بیرون ملک رخصت پر جا رہی ہیں۔ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر عدنان محمود اعوان کو 120 یوم جبکہ ایڈیشنل کمشنر رائو عاطف ریاض کو معاونین جج کیلئے اور ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکرٹری ہیلتھ عرفان نواز کو بیرون ملک جانے کیلئے 17 یوم کی رخصت دے دی گئی ہے۔