چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز ،حسین اور حسن 31جولائی کو نیب طلب

لاہور (نوائے وقت نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں 31 جولائی کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو بھی طلب کیا ہے جس کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا نیب نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی اس کیس میں طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلب کئے گئے شریف فیملی کے یہ تمام افراد چودھری شوگر مل میں شیئر ہولڈرز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...