لاہور (اپنے نامہ نگار سے) آشیانہ اقبال سیکنڈل کے اہم گواہ اور پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر شفیق اعجاز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ شفیق اعجاز نے استعفے کی کاپی چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھی بھجوا دی ہے۔ شفیق اعجاز نے آشیانہ اقبال سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو بھی اپنے استعفے کی کاپی بھجوائی ہے۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک سال سے کمپنی کے سی او کو تعینات نہیںکیا گیا،کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی مکمل نہیں، موجودہ حالات میںکمپنی کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں۔ سابقہ دور کے اہم سیکرٹری کی جانب سے کمپنی میں مداخلت کی جا رہی ہے۔