ٹرمپ خود سے کوئی بات نہیں گھڑتے ،جو کہنا تھا کہہ دیا، مشیر:بھارتیوں کو آئینہ دکھادیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے معاشی امور نے بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا۔ صحافی نے صدر ٹرمپ کے مشیر لیری کڈلو سے کشمیر پر ثالثی سے متعلق امریکی صدر کے بیان کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے بھارتیوں کے سامنے اصل بات کھول کر رکھ دی۔ امریکی صدر کے مشیر سے پوچھا گیا کہ بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی تردید کر رہا ہے کہ نریندر مودی نے کشمیر پر ثالثی کے لئے ان سے کہا ہے کیا یہ بات صدر ٹرمپ نے خود گھڑی ہے؟ لیری کڈلو نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکی صدر خود سے کوئی بات نہیں گھڑتے‘ میں اس سوال کو ہی انتہائی نامناسب سمجھتا ہوں‘ ٹرمپ نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن