لاہور (کامرس رپورٹر )فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ساتویں اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب بروز جمعرات ایوان صدر میں ہوگی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والے 40 نمایاں تاجروں کو یہ ایوارڈز دیں گے۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجیئرو دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ (یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک کے زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز ہرسال ایکسپورٹس، سکل ڈویلپمنٹ، توانائی، فنانس، صنعت، تعلیم، سرمایہ کاری، خواتین کو بااختیار بنانا، سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی، کنسٹرکشن اور کنزیومر گڈز سمیت دیگر شعبوں میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔