عبدالشکورقادیانی کی امریکی صدرسے ملاقات،پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)جمعیت علماء اسلام (ف)نے سینیٹ میں توجہ دلاونوٹس جمع کرادیا،جمعیت کے سینیٹروں مولاناعطاء الرحمن اورمولانافیض محمدنے سینیٹ میں توجہ دلاؤنوٹس جمع کرتے ہوئے کہاہے کہ حال ہی میں ایک پاکستان کے سرگودھاشہرکے رہائشی عبدالشکورقادیانی نے امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات میں پاکستان کے خلاف غلط بیانی کرکے اپنے لئے مراعات اورپاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیاہے ،پاکستان کے آئین میں قادیانی کوغیرمسلم قراردیاگیاہے پاکستان میں ہرمذہب اورہرفرقے کومکمل آزادی آئینی اورقانونی طورپرحاصل ہے،لیکن کسی غیرمسلم قادیانی کونہ ہمارے قانون میں اورنہ ہی مذہب میں مسلمان تسلیم کرنے کی گنجائش ہے لہذایہ لوگ جوبیرونی ممالک جاکرملک وقوم کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کرتے ہیں ان کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیںاورایسے وقت میں اس ویڈیوکی اشاعت کاکیامطلب ہے جب پاکستان کے وزیراعظم امریکہ کے دورے پرجارہے ہیں ،حکومت اس حوالے سے وضاحت پیش کرے،انہوںنے کہاکہ عمران خان کاامریکہ میں یہ اعتراف کہ آسیہ معلونہ کی رہائی میں انہوںنے کرداراکیااوراس کے خلاف احتجاج کرنے والے مذہبی لوگوں کوجیلوں میں ڈالاقابل مذمت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...