بھارتی اقلیتوں پرتشدد روکاجائے،49دانشوروں اورفن کاروں کامودی کوخط

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)بھارت کے49 دانشوروں اورفن کاروں نے وزیراعظم نریندر مودی کوایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ بھارتی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افرادپرسرعام تشدد کرنااورانہیں جان سے مارنے کاسلسلہ فوراًختم کیاجائے بھارتی دانشوروں نے اپنے خط میں لکھاہے۔’’جے شری رام‘‘کانعرہ اب اقلیتوں کے خلاف ایک اعلان جنگ بن گیا ہے’’جے شری رام‘‘کا نعرہ نہ لگانے والوں پرہندوانتہاپسند تشدد کرکے اسے جان سے مارڈالتے ہیں۔وزیراعظم مودی کوخط لکھنے والوں میں بھارتی فلمساز شیام بینگال‘ ایرنا سین‘ موسیقار سبھا مود گال‘ تاریخ دای‘ رام چندرا گوا شامل ہیں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایک امن پسند قوم کی حیثیت سے ہمیں اس بابت پر تشویش ہے کہ حالیہ چند ماہ میں مسلمانوں دالت کمیونٹی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن