لاہور ( خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیا س چنیوٹی(ایم پی اے) نے قادیانیوں کی طرف سے اسلام،وطن اور آئین پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کے حوالے سے قادیانی سربراہ مرزا مسروراور چناب نگر کے عبدالشکور (جس نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی ہے) کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرواد ی ہے۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اسوہ آفتاب نے پاکستا ن میں ایڈز کے مریض ایک لاکھ 60ہزار سے زائد ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔