فرشتہ قتل کیس، سابق ایس ڈی پی او کیخلاف انکوائری عدالت میں چیلنج

Jul 25, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار) ننھی فرشتہ مہمند قتل کیس میں سابق ایس ڈی پی او چوہدری عابد حسین نے اپنے خلاف انکوائری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر وسیم اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنا ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے جس میں ایس ڈی پی او کا کوئی کردار نہیں ہے۔

مزیدخبریں