لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Jul 25, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ صدر لاہور ریجن شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی صدارت کریں گے۔ سیکرٹری ایل آرسی اے وسیم انور، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان احمد ایاز اور مسعود انور بھی شامل ہوں گے۔انٹر زونل انڈر 16 ٹورنامنٹ کا جائزہ لیا جائے گا ۔انٹر زونل انڈر 13ٹورنامنٹ کی بھی منظوری دی جائیگی۔ سالانہ زونل ٹورنامنٹس کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں