کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نا اہلی کے خلاف الیکشن کمیشن درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رکن سندھ اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی فریال تاپلور کی شہداد کوٹاور لاڑکانہ میں جائیدادیں ہیں، فریال تالپور نے اپنی تین جائیدادوں کو الیکشن کمیشن سے چھپایا۔ فریال تالپور آئین کی شق 62 (ایف) کے تحت صادق و امین نہیں رہی ہیں۔ لہذا فریال تالپور سندھ اسمبلی کی رکنیت کی اہل نہیں رہی انہیں نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ 22 جون 2019 کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بھی فریال تالپور کو درخواست دی تھی۔قواعد کے تحت اسپیکر سندھ اسمبلی نے درخواست پر30 روز میں عملدرآمد کرنا ہوتا ہے، 30 روز گزرنے کے باوجود اسپیکر سندھ اسمبلی نے درخواست پر عملدرآمد نہیں کیا، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے