’’ڈاکٹر محمد مرسی شہید پرڈھائے گئے مظالم جینوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں‘‘

کراچی( نیوز رپورٹر) جناح مسلم لیگ کے چیئرمین پروفیسر آزاد بن حیدر کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ڈاکٹر محمد مرسی شہید کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف دانشور و اہل قلم اصحاب نے اظہار خیال کیا۔ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء نے متفقہ طورپردس قراردادیں منظور کیں۔جس میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جنہوں نے چالیس مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شرکاء نے انسانی حقوق کمیشن کی بھی تاید کی ان پر ڈھائے جانے والے مظالم جو جینوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں ان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ شرکاء نے ترکی کے صدرطیب ارد گان کے اس اعلان کی بھی حمایت کی جس میں انہوں نے شہید کی موت کو غیر طبعی موت قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔شرکاء نے ملائیشیا حکومت کے اس مطالبے کی بھی تائید کی کہ مصری حکومت مکمل میڈیکل رپورٹ ملائیشیا کو فراہم کرے تاکہ پتہ چل سکے کہ اس میں کوئی فائول پلے تو نہیں۔ شرکاء نے متفقہ طور پر ان کے صاحبزادے عبد اللہ مرسی کے اس مطالبے کی بھی حمایت کی کہ ان کے والد کی شہادت پر مصر کی موجودہ حکومت پر مقدمہ درج کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن