کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں 7 مقامات کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی صدیق ہوئی ہے۔ شہر میں پولیو وائرس ایک بار پھر سراٹھانے لگا ہے ذرائع کے مطابق شہر میں 7 مقامات کے سیوریج پانی میں پولیس وائرس کی صدیق ہوئی ہے جن علاقوں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی صدیق ہوئی ہے ان میں سہراب گوٹھ، گڈاپ، ہجرت کالونی، صدر پی آئی ڈی سی ، حاجی مرید گوٹھ شامل ہیں۔