اسلام آباد (وقائع نگار) ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی قبل از گرفتاری کیلئے آج درخواست دائر کی تھی۔ ایل این جی کوٹہ کیس میں ملزم سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق نے بھی ضمانت کیلئے اسلام ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں چیئرمین نیب اور سیکرٹری وزارت قانون کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایل نی جی کوٹہ کیس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں کسی قسم کی بدعنوانی میں ملوث نہیں۔